بیلتنگڈی،25/جون (ایس او نیوز) بیلتنگڈی میں ایک اومنی اور پِک اَپ ٹرک کے درمیان خطرنا تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے۔ان میں سے 5کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق انڈا بیٹّو نامی علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا جس سے اومنی کا ر کے پرخچے اڑ گئے۔اومنی پانچ افراد سفر کررہے تھے۔ زخمیوں میں سے تین کی شناخت دیپک کوٹینو (29سال)، سیما (31سال)اور سنتیا (25سال) کے طور پر کی گئی ہے۔جبکہ بقیہ زخمیوں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ان کے علاوہ پانچ افراد کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ جن لوگوں کو گہرے زخم آئے تھے ان کو منگلورواور بیلتنگڈی کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔